ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میڈل کے ساتھ ساتھ شادی کی پیشکش

میڈل کے ساتھ ساتھ شادی کی پیشکش

Mon, 15 Aug 2016 18:09:10    S.O. News Service

ریو ڈی جنیرو15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا میں لوگ شادی کی پیشکش کے لیے بہت سے اہم مواقع کا انتخاب کرتے ہیں اور چینی ڈائیور ہے زی کے بوائے فرینڈ نے اس اعلان کے لیے ریو میں جاری اولمپکس کو چنا۔ہے زی نے اتوار کو ریو میں خواتین کے تین میٹرا سپرنگ بورڈ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔تاہم انھیں اس سے بڑی خوشی اس وقت ملی جب میڈل دیے جانے کی تقریب کے بعدسوئمنگ ایرینامیں موجود ہزاروں شائقین اور ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں افراد کے سامنے ہے زی کے بوائے فرینڈاورچینی ڈائیونگ ٹیم کے رکن چن کے نے انھیں شادی کی پیشکش کر ڈالی۔گذشتہ ہفتے چین کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے والے چن کے کی قسمت نے یہاں بھی ان کا ساتھ دیا اور ہے زی نے ہاں کہہ دی ہے۔ہے زی کا کہنا تھا کہ ہم چھ برس سے ساتھ ہیں لیکن میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ وہ آج مجھے یہاں شادی کی پیشکش کرے گا۔انھوں نے کہا کہ چن کے بہت سے باتیں کر چکے ہیں، انھوں نے بہت سے وعدے کیے ہیں لیکن جو بات میرے دل کو لگی ہے وہ یہ کہ میں ساری زندگی ان پراعتبار کر سکتی ہوں۔چن نے شادی کی پیشکش کے لیے تمغے دیے جانے کی تقریب کا انتخاب کیا اور جب ان کی گرل فرینڈکوچاندی کا تمغہ مل چکا تو وہ انگوٹھی لیے آگے بڑھے اور ہے زی کے سامنے گھٹنا ٹیک کر انھیں شادی کی پیشکش کر دی۔اس موقع کو وہاں موجود درجنوں کیمرہ مینز نے اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا اور ابتدا میں تو ہے زی نے اپنے ہاتھ سے چہرہ چھپالیااور چند لمحوں کے انتظار کے بعد انھوں نے یہ پیشکش قبول کر لی۔اس کے بعد چن نے ہے کو انگوٹھی پہنائی اور دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ گئے۔لیکن شادی کی اس پیشکش پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔بی بی سی کے فیس بک صفحے پرکچھ صارفین کا خیال تھا کہ اس پیشکش نے ہے زی کی اولمپک میڈل جیتنے کی اہمیت پسِ پردہ چلی گئی تاہم کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے اس خوشی کو دوبالا کر دیا۔


Share: